Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المائدة ⁦۵:۷⁩

آیات

  1. وَٱذۡكُرُواْ نِعۡمَةَ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ وَمِيثَٰقَهُ ٱلَّذِي وَاثَقَكُم بِهِۦٓ إِذۡ قُلۡتُمۡ سَمِعۡنَا وَأَطَعۡنَاۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

    آیت ⁦۵:۷⁩ کھولیں

    تم پر اللہ تعالیٰ کی جو نعمتیں نازل ہوئی ہیں انہیں یاد رکھو اور اس کے اس عہد کو بھی جس کا تم سے معاہده ہوا ہے جبکہ تم نے کہا ہم نے سنا اور مانا اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقیناً اللہ تعالیٰ دلوں کی باتوں کا جاننے واﻻ ہے۔

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اللہ نے تم کو جو نعمت عطا کی ہے[28] اس کا خیال رکھو اور اُس پختہ عہد و پیمان کو نہ بُھولو جو اُس نے تم سے لیا ہے، یعنی تمہارا یہ قول کہ ”ہم نے سُنا اور اطاعت قبول کی“۔ اللہ سے ڈرو، اللہ دلوں کے راز تک جانتا ہے

سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :28

یعنی یہ نعمت کہ زندگی کی شاہراہ مستقیم تمہارے لیے روشن کردی اور دنیا کی ہدایت و رہنمائی کی منصب پر تمہیں سرفراز کیا۔