Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المائدة ⁦۵:۲۹⁩

آیات

  1. إِنِّيٓ أُرِيدُ أَن تَبُوٓأَ بِإِثۡمِي وَإِثۡمِكَ فَتَكُونَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلنَّارِۚ وَذَٰلِكَ جَزَٰٓؤُاْ ٱلظَّٰلِمِينَ

    آیت ⁦۵:۲۹⁩ کھولیں

    میں تو چاہتا ہوں کہ تو میرا گناه اور اپنے گناه اپنے سر پر رکھ لے[1] اور دوزخیوں میں شامل ہوجائے، ﻇالموں کا یہی بدلہ ہے۔

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تُو ہی سمیٹ لے[50] اور دوزخی بن کررہے۔ ظالموں کے ظلم کا یہی ٹھیک بدلہ ہے“

سورة المائدہ حاشیہ نمبر50 یعنی بجائے اس کے کہ ایک دُوسرے کے قتل کی سعی میں ہم دونوں گناہ گار ہوں ، میں اس کو زیادہ بہتر سمجھتا ہوں کہ دونوں کا گناہ تنہا تیرے ہی حصّہ میں آجائے ، تیرے اپنے قاتلانہ اقدام کا گناہ بھی، اور اس نقصان کا گناہ بھی جو اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے میرے ہاتھ سے تجھے پہنچ جائے۔