Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المائدة ۵:۲۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
يَٰقَوۡمِ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡأَرۡضَ ٱلۡمُقَدَّسَةَ ٱلَّتِي كَتَبَ ٱللَّهُ لَكُمۡ وَلَا تَرۡتَدُّواْ عَلَىٰٓ أَدۡبَارِكُمۡ فَتَنقَلِبُواْ خَٰسِرِينَ
آیت ۵:۲۱ کھولیںاے میری قوم والو! اس مقدس زمین[1] میں داخل ہو جاؤ جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے نام لکھ دی ہے[2] اور اپنی پشت کے بل روگردانی نہ کرو[3] کہ پھر نقصان میں جا پڑو۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اے برادران قوم ! اس مقدّس سرزمین میں داخل ہوجاوٴ جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دی ہے،[43] پیچھے نہ ہٹو ورنہ ناکام و نامراد پلٹو گے“۔[44]
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :43
اس سے مراد فلسطین کی سرزمین ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسحاق (علیہ السلام) اور حضرت یعقوب (علیہ السلام) کا مسکن رہ چکی تھی۔ بنی اسرائیل جب مصر سے نکل آئے تو اسی سرزمین کو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے نامزد فرمایا اور حکم دیا کہ جاکر اسے فتح کرلو۔
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :44
حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی یہ تقریر اس موقع کی ہے جب مصر سے نکلنے کے تقریباً دو سال بعد آپ اپنی قوم کو لیے ہوئے دشت فاران میں خیمہ زن تھے۔ یہ بیابان جزیرہ نمائے سینا میں عرب کی شمالی اور فلسطین کی جنوبی سرحد سے متصل واقع ہے۔