Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المائدة ⁦۵:۱۰۹⁩

آیات

  1. ۞يَوۡمَ يَجۡمَعُ ٱللَّهُ ٱلرُّسُلَ فَيَقُولُ مَاذَآ أُجِبۡتُمۡۖ قَالُواْ لَا عِلۡمَ لَنَآۖ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّٰمُ ٱلۡغُيُوبِ 

    آیت ⁦۵:۱۰۹⁩ کھولیں

    جس روز اللہ تعالیٰ تمام پیغمبروں کو جمع کرے گا، پھر ارشاد فرمائے گا کہ تم کو کیا جواب ملا تھا، وه عرض کریں گے کہ ہم کو کچھ خبر نہیں[1] تو ہی بےشک پوشیده باتوں کو پورا جاننے واﻻ ہے۔

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جس روز[122] اللہ سب رسولوں کو جمع کرکے پُوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا، [123]تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ علم نہیں،[124] آپ ہی تمام پوشیدہ حقیقتوں کو جانتے ہیں

سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :122

مراد ہے قیامت کا دن۔

سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :123

یعنی اسلام کی طرف جو دعوت تم نے دنیا کو دی تھی اس کا کیا جواب دنیا نے تمہیں دیا۔

سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :124

یعنی ہم تو صرف اس محدود ظاہری جواب کو جانتے ہیں جو ہمیں اپنی زندگی میں ملتا ہوا محسوس ہوا۔ باقی رہا یہ کہ فی الحقیقت ہماری دعوت کا رد عمل کہاں کس صورت میں کتنا ہوا، تو اس کا صحیح علم آپ کے سوا کسی کو نہیں ہوسکتا۔