Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفتح ⁦۴۸:۲۳⁩

آیات

  1. سُنَّةَ ٱللَّهِ ٱلَّتِي قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلُۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ ٱللَّهِ تَبۡدِيلٗا

    آیت ⁦۴۸:۲۳⁩ کھولیں

    اللہ کے اس قاعدے کے مطابق جو پہلے سے چلا آیا ہے[1] ، تو کبھی بھی اللہ کے قاعدے کو بدلتا ہوا نہ پائے گا.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ اللہ کی سنّت ہے جو پہلے سے چلی آرہی ہے[42] اور تم اللہ کی سنّت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے

سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :42

اس جگہ اللہ کی سنت سے مراد یہ ہے کہ جو کفار اللہ کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اللہ ان کو ذلیل و خوار کرتا ہے۔ اور اپنے رسول کی مدد فرماتا ہے۔