Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) محمد ⁦۴۷:۲۶⁩

آیات

  1. ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَالُواْ لِلَّذِينَ كَرِهُواْ مَا نَزَّلَ ٱللَّهُ سَنُطِيعُكُمۡ فِي بَعۡضِ ٱلۡأَمۡرِۖ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِسۡرَارَهُمۡ

    آیت ⁦۴۷:۲۶⁩ کھولیں

    یہ[1] اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی نازل کرده وحی کو برا سمجھا یہ کہا[2] کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں[3] میں تمہارا کہا مانیں گے، اور اللہ ان کی پوشیده باتیں خوب جانتا ہے.[4]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اسی لیے انہوں نے اللہ کے ناز ل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے۔[36] اللہ ان کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے

سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :36

یعنی ایمان کا اقرار کرنے اور مسلمانوں کے گروہ میں شامل ہوجانے کے باوجود وہ اندر ہی اندر دشمنان اسلام سے ساز باز کرتے رہے اور ان سے وعدے کرتے رہے کہ بعض معاملات میں ہم تمہارا ساتھ دیں گے۔