Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) محمد ۴۷:۱۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ مَوۡلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَأَنَّ ٱلۡكَٰفِرِينَ لَا مَوۡلَىٰ لَهُمۡ
آیت ۴۷:۱۱ کھولیںوه اس لئے کہ ایمان والوں کا کارساز خود اللہ تعالیٰ ہے اور اس لئے کہ کافروں کا کوئی کارساز نہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ اس لیے کہ ایمان لانے والوں کا حامی و ناصر اللہ ہے اور کافروں کا حامی و ناصر کوئی نہیں۔ [16]
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :16
جنگ احد میں جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زخمی ہو کر چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے ساتھ ایک گھاٹی میں ٹھیرے ہوئے تھے اس وقت ابوسفیان نے نعرہ لگایا : لنا عُزّیٰ وَلَا عُزّٰی لَکُمْ ۔ |" ہمارے پاس عزیٰ ہے اور تمہارا کوئی عزیٰ نہیں ہے |"۔ اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سے فرمایا اسے جواب دو : اللہ مولانا ولا مولی لکم۔ |" ہمارا حامی و ناصر اللہ ہے اور تمہارا حامی و ناصر کوئی نہیں |"۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ جواب اسی آیت سے ماخوذ تھا۔