Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأحقاف ۴۶:۲۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَالَ إِنَّمَا ٱلۡعِلۡمُ عِندَ ٱللَّهِ وَأُبَلِّغُكُم مَّآ أُرۡسِلۡتُ بِهِۦ وَلَٰكِنِّيٓ أَرَىٰكُمۡ قَوۡمٗا تَجۡهَلُونَ
آیت ۴۶:۲۳ کھولیں(حضرت ہود نے) کہا (اس کا) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، میں تو جو پیغام دے کر بھیجا گیا تھا وه تمہیں پہنچا رہا ہوں[1] لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُس نے کہاکہ” اِس کا علم تو اللہ کو ہے،[26] میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے۔ مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو۔ “[27]
سورة الْاَحْقَاف حاشیہ نمبر :26
یعنی یہ بات اللہ ہی جانتا ہے کہ تم پر عذاب کب آئے گا۔ اس کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے کہ تم پر کب عذاب نازل کیا جائے اور کب تک تمہیں مہلت دی جائے۔
سورة الْاَحْقَاف حاشیہ نمبر :27
یعنی تم اپنی نادانی سے میری اس تنبیہ کو مذاق سمجھ رہے ہو اور کھیل کے طور پر عذاب کا مطالبہ کئے جاتے ہو۔ تمہیں اندازہ نہیں ہے کہ خدا کا عذاب کیا چیز ہوتا ہے اور تمہاری حرکات کی وجہ سے وہ کس قدر تمہارے قریب آ چکا ہے۔