Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجاثية ⁦۴۵:۳۱⁩

آیات

  1. وَأَمَّا ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَفَلَمۡ تَكُنۡ ءَايَٰتِي تُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡ فَٱسۡتَكۡبَرۡتُمۡ وَكُنتُمۡ قَوۡمٗا مُّجۡرِمِينَ

    آیت ⁦۴۵:۳۱⁩ کھولیں

    لیکن جن لوگوں نے کفر کیا تو (میں ان سے کہوں گا) کیا میری آیتیں تمہیں سنائی نہیں جاتی تھیں[1] ؟ پھر بھی تم تکبر کرتے رہے اور تم تھے ہی گنہ گار لوگ.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور جن لوگوں نے کُفر کیا تھا اُن سے کہا جائے گا” کیا میری آیات تم کو نہیں سُنائی جاتی تھیں؟[43] مگر تم نے تکبّر کیا اور مجرم بن کر رہے

سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :43

یعنی اپنے گھمنڈ میں تم نے یہ سمجھا کہ اللہ کی آیات کو مان کر مطیع فرمان بن جانا تمہاری شان سے فروتر ہے، اور تمہارا مقام بندگی کے مقام سے بہت اونچا ہے۔