Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجاثية ⁦۴۵:۲۰⁩

آیات

  1. هَٰذَا بَصَٰٓئِرُ لِلنَّاسِ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٞ لِّقَوۡمٖ يُوقِنُونَ 

    آیت ⁦۴۵:۲۰⁩ کھولیں

    یہ (قرآن) لوگوں کے لیے بصیرت کی باتیں[1] اور ہدایت ورحمت ہے[2] اس قوم کے لیے جو یقین رکھتی ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ بصیرت کی روشنیاں ہیں سب لوگوں کے لیے اور ہدایت اور رحمت اُن لوگوں کے لیے جو یقین لائیں[25]

سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :25

مطلب یہ ہے کہ یہ کتاب اور یہ شریعت دنیا کے تمام انسانوں کے لیے وہ روشنی پیش کرتی ہے جو حق اور باطل کا فرق نمایاں کرنے والی ہے۔ مگر اس سے ہدایت وہی لوگ پاتے ہیں جو اس کی صداقت پر یقین لائیں، اور انہی کے حق میں یہ رحمت ہے۔