Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الزخرف ۴۳:۶۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ رَبِّي وَرَبُّكُمۡ فَٱعۡبُدُوهُۚ هَٰذَا صِرَٰطٞ مُّسۡتَقِيمٞ
آیت ۴۳:۶۴ کھولیںمیرا اور تمہارا رب فقط اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ پس تم سب اس کی عبادت کرو۔ راه راست (یہی) ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی میرا ربّ بھی اور تمہارا ربّ بھی۔ اُسی کی تم عبادت کرو ، یہی سیدھا راستہ ہے۔[57] “
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :57
یعنی عیسیٰ (علیہ السلام) نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ میں خدا ہوں یا خدا کا بیٹا ہوں اور تم میری عبادت کرو، بلکہ ان کی دعوت وہی تھی جو دوسرے تمام انبیاء کی دعوت تھی اور اب جس کی طرف محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم کو بلا رہے ہیں۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، آل عمران، حواشی ٤٥ تا ٤٨، النساء، حواشی ٢١٣۔ ٢١٧۔ ٢١٨، المائدہ، حواشی ١٠٠۔ ١٣٠، جلد سوم، مریم، حواشی ٢١ تا ٢٣) ۔