Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشورى ۴۲:۱۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لَهُۥ مَقَالِيدُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ
آیت ۴۲:۱۲ کھولیںآسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ہیں[1] ، جس کی چاہے روزی کشاده کردے اور تنگ کردے، یقیناً وه ہر چیز کو جاننے واﻻ ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
آسمانوں اور زمین کی خزانوں کی کُنجیاں اُسی کے پاس ہیں، جسے چاہتا ہے کھُلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نَپا تُلا دیتا ہے، اُسے ہر چیز کا علم ہے۔ [19]
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :19
یہ دلائل ہیں اس امر کے کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کیوں ولی برحق ہے، اور کیوں اسی پر توکل کرنا صحیح ہے اور کیوں اسی کی طرف رجوع کیا جانا چاہیے (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم، النمل، حواشی ٧٣ تا ٨٣، الروم، حواشی ٢٥ تا ٣١)