Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فصلت ۴۱:۵۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَلَآ إِنَّهُمۡ فِي مِرۡيَةٖ مِّن لِّقَآءِ رَبِّهِمۡۗ أَلَآ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَيۡءٖ مُّحِيطُۢ
آیت ۴۱:۵۴ کھولیںیقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں[1] ، یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
آگاہ رہو، یہ لوگ اپنےربّ کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں۔ [72] سُن رکھو، وہ ہر چیز پر محیط ہے۔[73]
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :72
یعنی ان کے اس رویہ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کبھی ان کو اپنے رب کے سامنے جانا ہے اور اپنے اعمال کی جواب دہی کرنی ہے۔
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :73
یعنی اس کی گرفت سے بچ کر یہ کہیں جا نہیں سکتے اور اس کے ریکارڈ سے ان کی کوئی حرکت چھوٹ نہیں سکتی۔