Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فصلت ۴۱:۵۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذَآ أَنۡعَمۡنَا عَلَى ٱلۡإِنسَٰنِ أَعۡرَضَ وَنَـَٔا بِجَانِبِهِۦ وَإِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ فَذُو دُعَآءٍ عَرِيضٖ
آیت ۴۱:۵۱ کھولیںاور جب ہم انسان پر اپنا انعام کرتے ہیں تو وه منھ پھیر لیتا ہے اور کناره کش ہوجاتا ہے[1] اور جب اسے مصیبت پڑتی ہے تو بڑی لمبی چوڑی دعائیں کرنے واﻻ بن جاتا ہے.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے اور اکڑ جاتا ہے۔ [67] اور جب اسے کوئی آفت چھُو جاتی ہے تو لمبی چوڑی دُعائیں کرنے لگتا ہے۔ [68]
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :67
یعنی ہماری اطاعت و بندگی سے منہ موڑتا ہے اور ہمارے آگے جھکنے کو اپنی توہین سمجھنے لگتا ہے۔
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :68
اس مضمون کی متعدد آیات اس سے پہلے قرآن مجید میں گزر چکی ہیں۔ اس کو پوری طرح سمجھنے کے لیے حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں : تفہیم القرآن جلد دوم، یونس، حاشیہ ١٥، ہود، حاشیہ ١٠، بنی اسرائیل، حاشیہ ١٠٢۔ جلد سوم، الروم، حواشی ٥٢ تا ٥٦، جلد چہارم، الزمر آیات ٨۔ ٩۔ ٤٩۔