Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فصلت ⁦۴۱:۴۱⁩

آیات

  1. إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِٱلذِّكۡرِ لَمَّا جَآءَهُمۡۖ وَإِنَّهُۥ لَكِتَٰبٌ عَزِيزٞ

    آیت ⁦۴۱:۴۱⁩ کھولیں

    جن لوگوں نے اپنے پاس قرآن پہنچ جانے کے باوجود اس سے کفر کیا، (وه بھی ہم سے پوشیده نہیں) یہ[1] بڑی باوقعت کتاب ہے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کلامِ نصیحت آیا تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک زبردست کتاب ہے،[51]

سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :51

یعنی اٹل ہے۔ اس کو ان چالوں سے شکست نہیں دی جاسکتی جو باطل پرست لوگ اس کے خلاف چل رہے ہیں۔ اس میں صداقت کا زور ہے۔ علم حق کا زور ہے۔ دلیل و حجت کا زور ہے۔ زبان اور بیان کا زور ہے۔ بھیجنے والے خدا کی خدائی کا زور ہے۔ اور پیش کرنے والے رسول کی شخصیت کا زور ہے۔ جھوٹ اور کھوکھلے پروپیگنڈے کے ہتھیاروں سے کوئی اسے زک دینا چاہے تو کیسے دے سکتا ہے۔