Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) غافر ۴۰:۶۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يُجَٰدِلُونَ فِيٓ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ أَنَّىٰ يُصۡرَفُونَ
آیت ۴۰:۶۹ کھولیںکیا تو نے انہیں دیکھا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں[1] ، وه کہاں پھیر دیے جاتے ہیں.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں، کہاں سے وہ پھرائے جا رہے ہیں؟[99]
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :99
مطلب یہ ہے کہ اوپر والی تقریر کے بعد بھی کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہ آئی کہ ان لوگوں کی غلط بینی اور غلط روی کا اصل سر چشمہ کہاں ہے اور کہاں سے ٹھوکر کھا کر یہ اس گمراہی کے گڑھے میں گرے ہیں ؟ (واضح رہے کہ یہاں تم کا خطاب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہیں ہے بلکہ ہر وہ شخص مخاطب ہے جو ان آیات کو پڑھے یا سنے )