Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) غافر ⁦۴۰:۶۵⁩

آیات

  1. هُوَ ٱلۡحَيُّ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱدۡعُوهُ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَۗ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۴۰:۶۵⁩ کھولیں

    وه زنده ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم خالص اس کی عبادت کرتے ہوئے اسے پکارو[1] ، تمام خوبیاں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

وہی زندہ ہے۔[92] اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں۔ اُسی کو تم پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص [93]کر کے۔ ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہے کے لیے ہے۔[94]

سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :92

یعنی اصلی اور حقیقی زندگی اسی کی ہے۔ اپنے بل پر آپ زندہ وہی ہے۔ ازلی و ابدی حیات اس کے سوا کسی کی بھی نہیں ہے۔ باقی سب کی حیات عطائی ہے، عارضی ہے، موت آشنا اور فنا در آغوش ہے۔

سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :93

تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، الزُّمُر، حاشیہ 3 ۔ 4 ۔

سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :94

یعنی کوئی دوسرا نہیں ہے جس کی حمد و ثنا کے گیت گائے جائیں اور جس کے شکرانے بجا لائے جائیں۔