Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) غافر ⁦۴۰:۵۱⁩

آیات

  1. إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَيَوۡمَ يَقُومُ ٱلۡأَشۡهَٰدُ

    آیت ⁦۴۰:۵۱⁩ کھولیں

    یقیناً ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی مدد زندگانیٴ دنیا میں بھی کریں گے[1] اور اس دن بھی جب گواہی دینے والے[2] کھڑے ہوں گے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یقین جانوکہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد اِس دُنیا کی زندگی میں بھی لازماً کرتے ہیں،[67] اور اُس روز بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے،[68]

سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :67

تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، الصافّات، حاشیہ نمبر 93 ۔

سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :68

یعنی جب اللہ کی عدالت قائم ہوگی اور اس کے حضور گواہ پیش کیے جائیں گے۔