Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) غافر ⁦۴۰:۴۸⁩

آیات

  1. قَالَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُوٓاْ إِنَّا كُلّٞ فِيهَآ إِنَّ ٱللَّهَ قَدۡ حَكَمَ بَيۡنَ ٱلۡعِبَادِ

    آیت ⁦۴۰:۴۸⁩ کھولیں

    وه بڑے لوگ جواب دیں گے ہم تو سبھی اس آگ میں ہیں، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کر چکا ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

وہ بڑے بننے والے جواب دیں گے”ہم سب یہاں ایک حال میں ہیں، اور اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے۔“ [65]

سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :65

یعنی ہم اور تم، دونوں ہی سزا یافتہ ہیں، اور اللہ کی عدالت سے جس کو جو سزا ملنی تھی مل چکی ہے۔ اس کے فیصلے کو بدلنا، یا اس کی دی ہوئی سزا میں کمی بیشی کردینا اب کسی کے اختیار میں نہیں ہے۔