Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ۴:۵۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَمِنۡهُم مَّنۡ ءَامَنَ بِهِۦ وَمِنۡهُم مَّن صَدَّ عَنۡهُۚ وَكَفَىٰ بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا
آیت ۴:۵۵ کھولیںپھر ان میں سے بعض نے تو اس کتاب کو مانا اور بعض اس سے رک گئے[1] ، اور جہنم کا جلانا کافی ہے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
مگر ان میں سے کوئی اس پر ایمان لایا اور کوئی اس سے منہ موڑگیا، [87]اور منہ موڑنے والوں کے لیے تو بس جہنّم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہی کافی ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :87
یاد رہے کہ یہاں جواب بنی اسرائیل کی حاسدانہ باتوں کا دیا جا رہا ہے۔ اس جواب کا مطلب یہ ہے کہ تم لوگ آخر جلتے کس بات پر ہو ؟ تم بھی ابراہیم کی اولاد ہو اور یہ بنی اسماعیل بھی ابراہیم ہی کی اولاد ہیں۔ ابراہیم سے دنیا کی امامت کا جو وعدہ ہم نے کیا تھا وہ آل ابراہیم میں سے صرف ان لوگوں کے لیے تھا جو ہماری بھیجی ہوئی کتاب اور حکمت کی پیروی کریں۔ یہ کتاب اور حکمت پہلے ہم نے تمہارے پاس بھیجی تھی مگر تمہاری اپنی نالائقی تھی کہ تم اس سے منہ موڑ گئے۔ اب وہی چیز ہم نے بنی اسماعیل کو دی ہے اور یہ ان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ اس پر ایمان لے آئے ہیں۔