Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ⁦۴:۴۱⁩

آیات

  1. فَكَيۡفَ إِذَا جِئۡنَا مِن كُلِّ أُمَّةِۭ بِشَهِيدٖ وَجِئۡنَا بِكَ عَلَىٰ هَٰٓؤُلَآءِ شَهِيدٗا

    آیت ⁦۴:۴۱⁩ کھولیں

    پس کیا حال ہوگا جس وقت کہ ہر امت میں سے ایک گواه ہم ﻻئیں گے اور آپ کو ان لوگوں پر گواه بناکر ﻻئیں گے۔[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پھر سوچو کہ اُس وقت یہ کیا کریں گے جب ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور ان لوگوں پر تمہیں ﴿یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو﴾ گواہ کی حیثیت سے کھڑا کریں گے۔ [64]

سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :64

یعنی ہر دور کا پیغمبر اپنے دور کے لوگوں پر اللہ کی عدالت میں گواہی دے گا کہ زندگی کا وہ سیدھا راستہ اور فکر و عمل کا وہ صحیح طریق، جس کی تعلیم آپ نے مجھے دی تھی، اسے میں نے ان لوگوں تک پہنچا دیا تھا۔ پھر یہی شہادت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے دور کے لوگوں پر دیں گے، اور قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت کے وقت سے قیامت تک ہے۔ ( آل عمران، حاشیہ نمبر ٦٩)