Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ۴:۱۳۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱلَّذِينَ يَتَّخِذُونَ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۚ أَيَبۡتَغُونَ عِندَهُمُ ٱلۡعِزَّةَ فَإِنَّ ٱلۡعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعٗا
آیت ۴:۱۳۹ کھولیںجن کی یہ حالت ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے پھرتے ہیں[1] ، کیا ان کے پاس عزت کی تلاش میں جاتے ہیں؟ (تو یاد رکھیں کہ) عزت تو ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے۔[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کیا یہ عزت کی طلب میں ان کے پاس جاتے ہیں؟[169] حالانکہ عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کے لیے ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :169
“ عزت ” کا مفہوم عربی زبان میں اردو کی بہ نسبت زیادہ وسیع ہے۔ اردو میں عزت محض احترام اور قدر و منزلت کے معنی میں آتا ہے۔ مگر عربی میں عزت کا مفہوم یہ ہے کہ کسی شخص کو ایسی بلند اور محفوظ حیثیت حاصل ہوجائے کہ کوئی اس کا کچھ نہ بگاڑ سکے۔ دوسرے الفاظ میں لفظ عزت “ ناقابل ہتک حرمت ” کا ہم معنی ہے۔