Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ۴:۱۲۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۚ وَكَانَ ٱللَّهُ بِكُلِّ شَيۡءٖ مُّحِيطٗا
آیت ۴:۱۲۶ کھولیںآسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو گھیرنے واﻻ ہے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے[150] اور اللہ ہر چیز پر محیط ہے۔[151]
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :150
یعنی اللہ کے آگے سر تسلیم خم کردینا اور خود سری و خود مختاری سے باز آجانا اس لیے بہترین طریقہ ہے کہ یہ حقیقت کے عین مطابق ہے۔ جب اللہ زمین و آسمان کا اور ان ساری چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں تو انسان کے لیے صحیح رویہ یہی ہے کہ اس کی بندگی و اطاعت پر راضی ہوجائے اور سر کشی چھوڑ دے۔
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :151
یعنی اگر انسان اللہ کے آگے سر تسلیم خم نہ کرے اور سرکشی سے باز نہ آئے تو وہ اللہ کی گرفت سے بچ کر کہیں بھاگ نہیں سکتا، اللہ کی قدرت اس کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے۔