Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الزمر ⁦۳۹:۶۲⁩

آیات

  1. ٱللَّهُ خَٰلِقُ كُلِّ شَيۡءٖۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ وَكِيلٞ

    آیت ⁦۳۹:۶۲⁩ کھولیں

    اللہ ہر چیز کا پیدا کرنے واﻻ ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے۔ [73]

سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :73

یعنی اس نے دنیا کو پیدا کر کے چھوڑ نہیں دیا ہے، بلکہ وہی ہر چیز کی خبر گیری اور نگہبانی کر رہا ہے۔ دنیا کی تمام چیزیں جس طرح اس کے پیدا کرنے سے وجود میں آئی ہیں اسی طرح وہ اس کے باقی رکھنے سے باقی ہیں، اس کے پرورش کرنے سے پھل پھول رہی ہیں، اور اس کی حفاظت و نگرانی میں کام کر رہی ہیں۔