Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الزمر ۳۹:۵۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَوَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ
آیت ۳۹:۵۲ کھولیںکیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہے روزی کشاده کر دیتا ہے اور تنگ (بھی)، ایمان ﻻنے والوں کے لیے اس میں (بڑی بڑی) نشانیاں ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے؟ [69] اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :69
یعنی رزق کی تنگی و کشادگی اللہ کے ایک دوسرے ہی قانون پر مبنی ہے جس کے مصالح کچھ اور ہیں۔ اس تقسیم رزق کا مدار آدمی کی اہلیت و قابلیت، یا اس کے محبوب و مغضوب ہونے پر ہرگز نہیں ہے۔ (اس مضمون کی تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، صفحات 202 ۔ 212 ۔ 221 ۔ 274 ۔ 275 ۔ 322 ۔ 334 ۔ 457 ۔ جلد سوم، صفحات 26 ۔ 77 ۔ 78 ۔ 139 ۔ 189 ۔ 191 ۔ 192 ۔ 259 ۔ 260 ۔ 283 ۔ 284 ۔ 513 ۔ 516 ۔ 662 ۔ 664 ۔ جلد چہارم، حواشی سورة سبا 54 تا 60 ۔