Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الزمر ۳۹:۴۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قُل لِّلَّهِ ٱلشَّفَٰعَةُ جَمِيعٗاۖ لَّهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ ثُمَّ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ
آیت ۳۹:۴۴ کھولیںکہہ دیجئے! کہ تمام سفارش کا مختار اللہ ہی ہے[1] ۔ تمام آسمانوں اور زمین کا راج اسی کے لیے ہے تم سب اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کہو، شفاعت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے۔ [63] آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا وہی مالک ہے۔ پھر اُسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو
سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :63
یعنی کسی کا یہ زور نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں خود سفارشی بن کر اٹھ ہی سکے، کجا کہ اپنی سفارش منوا لینے کی طاقت بھی اس میں ہو۔ یہ بات تو بالکل اللہ کے اختیار میں ہے کہ جسے چاہے سفارش کی اجازت دے اور جسے چاہے نہ دے۔ اور جس کے حق میں چاہے کسی کو سفارش کرنے دے اور جس کے حق میں چاہے نہ کرنے دے۔ (شفاعت کے اسلامی عقیدے اور مشرکانہ عقیدے کا فرق سمجھنے کے لیے حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں : تفہیم القرآن جلد اوّل، ص 194 ۔ 543 ۔ جلد دوم۔ صفحات 262 ۔ 275 ۔ 276 ۔ 356 ۔ 368 ۔ 449 ۔ 556 ۔ 557 ۔ 562 ۔ جلد سوم، صفحات 126 ۔ 127 ۔ 155 ۔ 156 ۔ 252 ۔ جلد چہارم، السّبا، حاشیہ 40) ۔