Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ⁦۳۸:۶⁩

آیات

  1. وَٱنطَلَقَ ٱلۡمَلَأُ مِنۡهُمۡ أَنِ ٱمۡشُواْ وَٱصۡبِرُواْ عَلَىٰٓ ءَالِهَتِكُمۡۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيۡءٞ يُرَادُ

    آیت ⁦۳۸:۶⁩ کھولیں

    ان کے سردار یہ کہتے ہوئے چلے کہ چلو جی اور اپنے معبودوں پر جمے رہو[1] ، یقیناً اس بات میں تو کوئی غرض ہے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور سردارانِ قوم یہ کہتے ہوئے نِکل گئے [6] کہ ”چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبُودوں کی عبادت پر۔ یہ بات [7] تو کسی اور ہی غرض سے کہی جارہی ہے۔ [8]

سورة صٓ حاشیہ نمبر :6

اشارہ ہے ان سرداروں کی طرف جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات سن کر ابو طالب کی مجلس سے اٹھ گئے تھے۔

سورة صٓ حاشیہ نمبر :7

یعنی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ کہنا کہ کلمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کے قائل ہوجاؤ تو عرب و عجم سب تمہارے تابع فرمان ہوجائیں گے۔

سورة صٓ حاشیہ نمبر :8

ان کا مطلب یہ تھا کہ اس دال میں کچھ کالا نظر آتا ہے، دراصل یہ دعوت اس غرض سے دی جا رہی ہے کہ ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تابع فرمان ہوجائیں اور یہ ہم پر اپنا حکم چلائیں۔