Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يس ۳۶:۵۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱمۡتَٰزُواْ ٱلۡيَوۡمَ أَيُّهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ
آیت ۳۶:۵۹ کھولیںاے گناهگارو! آج تم الگ ہو جاؤ.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اے مجرمو، آج تم چھَٹ کر الگ ہو جاوٴ۔[52]
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :52
اس کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ مومنین صالحین سے الگ ہوجاؤ، کیونکہ دنیا میں چاہے تم ان کی قوم اور ان کے کنبے اور برادری کے لوگ رہے ہو، مگر یہاں اب تمہارا ان کا کوئی رشتہ باقی نہیں ہے۔ اور دوسرا مفہوم یہ کہ تم آپس میں الگ الگ ہوجاؤ۔ اب تمہارا کوئی جتھا قائم نہیں رہ سکتا۔ تمہاری سب پارٹیاں توڑ دی گئیں۔ تمہارے تمام رشتے اور تعلقات کاٹ دیے گئے۔ تم میں سے ایک ایک شخص کو اب تنہا اپنی ذاتی حیثیت میں اپنے اعمال کی جواب دہی کرنی ہوگی۔