Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يس ⁦۳۶:۴۱⁩

آیات

  1. وَءَايَةٞ لَّهُمۡ أَنَّا حَمَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُمۡ فِي ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ

    آیت ⁦۳۶:۴۱⁩ کھولیں

    اور ان کے لئے ایک نشانی (یہ بھی) ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اِن کے لیے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ ہم نے اِن  کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں  سوار کر دیا، [38]

سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :38

بھری ہوئی کشتی سے مراد ہے حضرت نوح (علیہ السلام) کی کشتی۔ اور نسل انسانی کو اس پر سوار کردینے کا مطلب یہ ہے کہ اس کشتی میں بظاہر تو حضرت نوح (علیہ السلام) کے چند ساتھی ہی بیٹھے ہوئے تھے مگر درحقیقت قیامت تک پیدا ہونے والے تمام انسان اس پر سوار تھے۔ کیونکہ طوفان نوح (علیہ السلام) میں ان کے سوا باقی پوری اولاد آدم کو غرق کردیا گیا تھا اور بعد کی انسانی نسل صرف انہی کشتی والوں سے چلی۔