Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فاطر ⁦۳۵:۴⁩

آیات

  1. وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدۡ كُذِّبَتۡ رُسُلٞ مِّن قَبۡلِكَۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ

    آیت ⁦۳۵:۴⁩ کھولیں

    اور اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے کے تمام رسول بھی جھٹلائے جاچکے ہیں۔ تمام کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اب اگر  (اے نبیؐ )یہ لوگ تمہیں  جھُٹلاتے ہیں [8] (تو یہ کوئی نئی بات نہیں )تم سے پہلے بھی بہت سے رسُول جھٹلائے جا چکے ہیں، اور سارے معاملات آخر کار اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے ہیں۔ [9]

سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :8

یعنی تمہاری اس بات کو نہیں مانتے کہ اللہ کے سوا عبادت کا مستحق کوئی نہیں ہے، اور تم پر یہ الزام رکھتے ہیں کہ تم نبوت کا ایک جھوٹا دعویٰ لے کر کھڑے ہوگئے ہو۔

سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :9

یعنی فیصلہ لوگوں کے ہاتھ میں نہیں ہے کہ جسے وہ جھوٹا کہہ دیں وہ حقیقت میں جھوٹا ہوجائے فیصلہ تو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ آخر کار بتادے گا کہ جھوٹا کون تھا اور جو حقیقت میں جھوٹے ہیں انہیں ان کا انجام بھی دکھا دے گا۔