Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فاطر ۳۵:۲۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدۡ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ وَبِٱلزُّبُرِ وَبِٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُنِيرِ
آیت ۳۵:۲۵ کھولیںاور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بھی جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اب اگر یہ لوگ تمہیں جھُٹلاتے ہیں تو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھُٹلا چکے ہیں۔ اُن کے پاس ان کے رسُول کھُلے دلائل [46] اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب [47] لے کر آئے تھے
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :46
یعنی ایسے دلائل جو اس بات کی صاف شہادت دیتے تھے کہ وہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :47
صحیفوں اور کتاب میں غالباً یہ فرق ہے کہ صحیفے زیادہ تر نصائح اور اخلاقی ہدایات پر مشتمل ہوتے تھے، اور کتاب ایک پوری شریعت لے کر آتی تھی۔