Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فاطر ⁦۳۵:۱۷⁩

آیات

  1. وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ بِعَزِيزٖ

    آیت ⁦۳۵:۱۷⁩ کھولیں

    اور یہ بات اللہ کو کچھ مشکل نہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ بھی دُشوار نہیں۔ [38]

سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :38

یعنی تم کچھ اپنے بل بوتے پر اس کی زمین میں نہیں دندنا رہے ہو۔ اس کا ایک اشارہ اس بات کے لیے کافی ہے کہ تمہیں یہاں سے چلتا کرے اور کسی اور قوم کو تمہاری جگہ اٹھا کھڑا کرے۔ لہٰذا اپنی اوقات پہچانو اور وہ روش اختیار نہ کرو جس سے آخر کار قوموں کی شامت آیا کرتی ہے۔ خدا کی طرف سے جب کسی کی شامت آتی ہے تو ساری کائنات میں کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو اس کا ہاتھ پکڑ سکے اور اس کے فیصلے کو نافذ ہونے سے روک سکے۔