Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) سبإ ⁦۳۴:۲۹⁩

آیات

  1. وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا ٱلۡوَعۡدُ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

    آیت ⁦۳۴:۲۹⁩ کھولیں

    پوچھتے ہیں کہ وه وعده ہے کب؟ سچے ہو تو بتا دو.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ لوگ تم سے کہتے ہیں کہ (قیامت کا )وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو [48] ؟

سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :48

یعنی جس وقت کے متعلق ابھی تم نے کہا ہے کہ |" ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا اور ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا |"، وہ وقت آخر کب آئے گا ؟ ایک مدت سے ہمارا مقدمہ چل رہا ہے۔ ہم تمہیں بار بار جھٹلا چکے ہیں اور کھلم کھلا تمہاری مخالفت کیے جا رہے ہیں۔ اب اس کا فیصلہ کیوں نہیں کر ڈالا جاتا ؟