Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأحزاب ⁦۳۳:۵۷⁩

آیات

  1. إِنَّ ٱلَّذِينَ يُؤۡذُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ لَعَنَهُمُ ٱللَّهُ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابٗا مُّهِينٗا

    آیت ⁦۳۳:۵۷⁩ کھولیں

    جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو ایذا دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ کی پھٹکار ہے اور ان کے لئے نہایت رسوا کن عذاب ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کو اذیت دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ نے لعنت فرمائی ہے اور ان کے لیے رسوا کن عذاب مہیا کر دیا ہے۔ [108]

سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :108

اللہ کو اذیت دینے سے مراد دو چیزیں ہیں۔ ایک یہ کہ اس کی نافرمانی کی جائے، اس کے مقابلے میں کفر و شرک اور دہریت کا رویہ اختیار کیا جائے، اور اس کے حرام کو حلال کرلیا جائے۔ دوسرے یہ کہ اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اذیت دی جائے، اور رسول کی نافرمانی خدا کی نافرمانی ہے۔