Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأحزاب ۳۳:۵۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِن تُبۡدُواْ شَيۡـًٔا أَوۡ تُخۡفُوهُ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٗا
آیت ۳۳:۵۴ کھولیںتم کسی چیز کو ﻇاہر کرو یا مخفی رکھو اللہ تو ہر چیز کا بخوبی علم رکھنے واﻻ ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تم خواہ کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ کو ہر بات کا علم ہے۔ [101]
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :101
یعنی اگر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف دل میں بھی کوئی برا خیال کوئی شخص رکھے گا، یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج کے متعلق کسی کی نیت میں بھی کوئی برائی چھپی ہوگی تو اللہ تعالیٰ سے وہ چھپی نہ رہے گی اور وہ اس پر سزا پائے گا۔