Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأحزاب ۳۳:۳۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱلَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَٰلَٰتِ ٱللَّهِ وَيَخۡشَوۡنَهُۥ وَلَا يَخۡشَوۡنَ أَحَدًا إِلَّا ٱللَّهَۗ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ حَسِيبٗا
آیت ۳۳:۳۹ کھولیںیہ سب ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام پہنچایا کرتے تھے اور اللہ ہی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے[1] ، اور اللہ تعالیٰ حساب لینے کے لئے کافی ہے.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(یہ اللہ کی سنت ہے ان لوگوں کے لیے ) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اُسی سے ڈرتے ہیں اور ایک خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ، اور محاسبہ کے لیے بس اللہ ہی کافی ہے۔ [76]
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :76
اصل الفاظ ہیں کفیٰ بِا للّٰہِ حَسِیْباً ۔ اس کے دو معنی ہیں۔ ایک یہ کہ ہر خوف اور خطرے کے مقابلے میں اللہ کافی ہے۔ دوسرے یہ کہ حساب لینے کے لیے اللہ کافی ہے، اس کے سوا کسی اور کی باز پرس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔