Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأحزاب ۳۳:۱۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
۞قَدۡ يَعۡلَمُ ٱللَّهُ ٱلۡمُعَوِّقِينَ مِنكُمۡ وَٱلۡقَآئِلِينَ لِإِخۡوَٰنِهِمۡ هَلُمَّ إِلَيۡنَاۖ وَلَا يَأۡتُونَ ٱلۡبَأۡسَ إِلَّا قَلِيلًا
آیت ۳۳:۱۸ کھولیںاللہ تعالیٰ تم میں سے انہیں (بخوبی) جانتا ہے جو دوسروں کو روکتے ہیں اور اپنے بھائی بندوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس[1] چلے آؤ۔ اور کبھی کبھی ہی لڑائی میں آجاتے ہیں.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اللہ تم میں سے اُن لوگوں کو خوب جانتا ہے جو (جنگ کے کام میں)رُکاوٹیں ڈالنے والے ہیں،جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ”آوٴ ہماری طرف[29] “جو لڑائی میں حصہ لیتے بھی ہیں تو بس نام گنانے کو
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :29
یعنی چھوڑو اس پیغمبر کا ساتھ۔ کہاں دین و ایمان اور حق و صداقت کے چکر میں پڑے ہو ؟ اپنے آپ کو خطرے اور مصائب میں مبتلا کرنے کے بجائے وہی عافیت کوشی کی پالیسی اختیار کرو جو ہم نے اختیار کر رکھی ہے۔