Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأحزاب ۳۳:۱۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
هُنَالِكَ ٱبۡتُلِيَ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَزُلۡزِلُواْ زِلۡزَالٗا شَدِيدٗا
آیت ۳۳:۱۱ کھولیںیہیں مومن آزمائے گئے اور پوری طرح وه جھنجھوڑ دیئے گئے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُس وقت ایمان لانے والےخوب آزمائے گئے اور بُری طرح ہلا مارے گئے۔[21]
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :21
ایمان لانے والوں سے مراد یہاں وہ سب لوگ ہیں جنہوں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ کا رسول مان کر اپنے آپ کو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیروؤں میں شامل کیا تھا، جن میں سچے اہل ایمان بھی شامل تھے اور منافقین بھی۔ اس پیراگراف میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے گروہ کا مجموعی طور پر ذکر فرمایا ہے۔ اس کے بعد کے تین پیرا گرافوں میں منافقین کی روش پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ پھر آخر کے دو پیراگراف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومنین صادقین کے بارے میں ہیں۔