Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) السجدة ۳۲:۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ مَا لَكُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِيّٖ وَلَا شَفِيعٍۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ
آیت ۳۲:۴ کھولیںاللہ تعالیٰ وه ہے جس نے آسمان وزمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو چھ دن میں پیدا کر دیا پھر عرش پر قائم ہوا[1] ، تمہارے لئے اس کے سوا کوئی مددگار اور سفارشی نہیں[2]۔ کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
[6] وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور اُن ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا اور اس کے بعد عرش پر جلوہ فرما ہوا [7] ، اُس کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی ومددگار ہے اور نہ کوئی اس کے آگے سفارش کرنے والا ، پھر کیا تم ہوش میں نہ آوٴ گے؟ [8]
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :6
اب مشرکین کے دوسرے اعتراض کو لیا جاتا ہے جو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت توحید پر کرتے تھے۔ ان کو اس بات پر سخت اعتراض تھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے دیوتاؤں، اور بزرگوں کی معبودیت سے انکار کرتے ہیں اور ہانکے پکارے یہ دعوت دیتے ہیں کہ ایک اللہ کے سوا کوئی معبود کوئی کار ساز، کوئی حاجت روا، کوئی دعائیں سننے والا، اور بگڑی بنانے والا، اور کوئی حاکم ذی اختیار نہیں ہے۔
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :7
تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم ص ٣٦۔ ٢٦١۔ ٢٦٢۔ ٤٤١۔ ٤٤٢۔