Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) لقمان ۳۱:۲۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡغَنِيُّ ٱلۡحَمِيدُ
آیت ۳۱:۲۶ کھولیںآسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے وه سب اللہ ہی کا ہے[1] یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بڑا بے نیاز[2] اور سزاوار حمد وﺛنا ہے.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے [46] ، بے شک اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے۔ [47]
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :46
یعنی حقیقت صرف اتنی ہی نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کا خالق اللہ تعالیٰ ہے بلکہ درحقیقت وہی ان سب چیزوں کا مالک بھی ہے جو زمین و آسمانوں میں پائی جاتی ہیں۔ اللہ نے اپنی یہ کائنات بنا کر یوں ہی نہیں چھوڑ دی ہے کہ جو چاہے اس کا، یا اسکے کسی حصے کا مالک بن بیٹھے۔ اپنی خلق کا وہ آپ ہی مالک ہے اور ہر چیز جو اس کائنات میں موجود ہے وہ اس کی ملک ہے۔ یہاں اس کے سوا کسی کی بھی یہ حیثیت نہیں ہے کہ اسے خداوندانہ اختیارات حاصل ہوں۔
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :47
اس کی تشریح حاشیہ نمبر ١٩ میں گزر چکی ہے۔