Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) لقمان ⁦۳۱:۱۵⁩

آیات

  1. وَإِن جَٰهَدَاكَ عَلَىٰٓ أَن تُشۡرِكَ بِي مَا لَيۡسَ لَكَ بِهِۦ عِلۡمٞ فَلَا تُطِعۡهُمَاۖ وَصَاحِبۡهُمَا فِي ٱلدُّنۡيَا مَعۡرُوفٗاۖ وَٱتَّبِعۡ سَبِيلَ مَنۡ أَنَابَ إِلَيَّۚ ثُمَّ إِلَيَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

    آیت ⁦۳۱:۱۵⁩ کھولیں

    اور اگر وه دونوں تجھ پر اس بات کا دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ شریک کرے جس کا تجھے علم نہ ہو تو تو ان کا کہنا نہ ماننا، ہاں دنیا میں ان کے ساتھ اچھی طرح بسر کرنا اور اس کی راه چلنا جو میری طرف جھکا ہوا[1] ہو تمہارا سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو کچھ کرتے ہو اس سے پھر میں تمہیں خبردار کروں گا.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

لیکن اگر وہ تجھ پر دباوٴ ڈالیں کہ میرے ساتھ تو کسی ایسے کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا [24] تو ان کی بات ہر گز نہ مان۔ دُنیا میں ان کے ساتھ نیک برتاوٴ کر تا رہ مگرپیروی اُس شخص کے راستے کی کر جس نے میری طرف رجوع کیا ہے ۔ پھر تم سب کو پلٹنا میری ہی طرف ہے [25] ، اُس وقت میں تمہیں بتادوں گا کہ تم کیسے عمل کرتے رہے ہو۔ [26]

سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :24

یعنی جو تیرے علم میں میرا شریک نہیں ہے۔

سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :25

یعنی اولاد اور والدین، سب کو۔

سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :26

تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، سورة عنکبوت، حواشی نمبر ١١۔ ١٢۔