Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الروم ۳۰:۵۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يَنفَعُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مَعۡذِرَتُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُونَ
آیت ۳۰:۵۷ کھولیںپس اس دن ﻇالموں کو ان کا عذر بہانہ کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان سے توبہ اور عمل طلب کیا جائے گا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پس وہ دن ہوگا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ اُن سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا۔[83]
سورة الروم حاشیہ نمبر : 83
دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے |" نہ ان سے یہ چاہا جائے گا کہ اپنے رب کو راضی کرو |" اس لیے کہ توبہ اور ایمان اور عمل صالح کی طرف رجوع کرنے کے سارے مواقع کو وہ کھو چکے ہوں گے اور امتحان کا وقت ختم ہو کر فیصلے کی گھڑی آچکی ہوگی۔