Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) آل عمران ⁦۳:۱۲۹⁩

آیات

  1. وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۚ يَغۡفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

    آیت ⁦۳:۱۲۹⁩ کھولیں

    آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے، وه جسے چاہے بخشے جسے چاہے عذاب کرے، اللہ تعالیٰ بخشش کرنے واﻻ مہربان ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اس کا مالک اللہ ہے، جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے عذاب دے، وہ معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔[97]

سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :97

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب زخمی ہوئے تو آپ کے منہ سے کفار کے حق میں بد دعا نکل گئی اور آپ نے فرمایا کہ ” وہ قوم کیسے فلاح پاسکتی ہے جو اپنے نبی کو زخمی کرے “۔ یہ آیات اسی کے جواب میں ارشاد ہوئی ہیں۔