Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) آل عمران ۳:۱۲۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِذۡ تَقُولُ لِلۡمُؤۡمِنِينَ أَلَن يَكۡفِيَكُمۡ أَن يُمِدَّكُمۡ رَبُّكُم بِثَلَٰثَةِ ءَالَٰفٖ مِّنَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةِ مُنزَلِينَ
آیت ۳:۱۲۴ کھولیں(اور یہ شکر گزاری باعﺚ نصرت وامداد ہو) جب آپ مومنوں کو تسلی دے رہے تھے، کیا آسمان سے تین ہزار فرشتے اتار کر اللہ تعالیٰ کا تمہاری مدد کرنا تمہیں کافی نہ ہوگا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یاد کرو جب تم مومنوں سے کہہ رہے تھے”کیا تمہارے لیے یہ بات کافی نہیں کہ اللہ تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد کرے“؟۔۔۔۔[96]
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :96
مسلمانوں نے جب یہ دیکھا کہ ایک طرف دشمن تین ہزار ہیں اور ہمارے ایک ہزار میں سے بھی تین سو الگ ہوگئے ہیں تو ان کے دل ٹوٹنے لگے۔ اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے یہ الفاظ کہے تھے۔