Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) آل عمران ۳:۱۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِذۡ هَمَّت طَّآئِفَتَانِ مِنكُمۡ أَن تَفۡشَلَا وَٱللَّهُ وَلِيُّهُمَاۗ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ
آیت ۳:۱۲۲ کھولیںجب تمہاری دو جماعتیں پست ہمتی کا اراده کر چکی تھیں[1] ، اللہ تعالیٰ انکا ولی اور مددگار ہے[2]۔ اور اسی کی پاک ذات پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہئے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یاد کرو جب تم میں سے دو گروہ بُزدلی دکھانے پر آمادہ ہو گئے تھے ،[95] حالانکہ اللہ ان کی مدد پر موجود تھا اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :95
یہ اشارہ ہے بنو سلمہ اور بنو حارثہ کی طرف جن کی ہمتیں عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھیوں کی واپسی کے بعد پست ہوگئی تھیں۔