Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العنكبوت ۲۹:۴۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ مِن شَيۡءٖۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
آیت ۲۹:۴۲ کھولیںاللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں کو جانتا ہے جنہیں وه اس کے سوا پکار رہے ہیں، وه زبردست اور ذی حکمت ہے
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس چیز کو بھی پکارتے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے اور وہی زبردست اور حکیم ہے۔[74]
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 74
یعنی اللہ کو ان سب چیزوں کی حقیقت خوب معلوم ہے جنہیں یہ لوگ معبود بنائے بیٹھے ہیں اور مدد کے لیے پکارتے ہیں۔ ان کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے۔ طاقت کا مالک صرف اللہ ہی ہے اور اسی کی تدبیر و حکمت اس کائنات کا نظام چلا رہی ہے۔
ایک دوسرا ترجمہ اس آیت کا یہ بھی ہوسکتا ہے : |" اللہ خوب جانتا ہے کہ اسے چھوڑ کر جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کچھ بھی نہیں ہیں (یعنی بےحقیقت ہیں) اور عزیز و حکیم بس وہی ہے |"۔