Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العنكبوت ۲۹:۳۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَآ إِبۡرَٰهِيمَ بِٱلۡبُشۡرَىٰ قَالُوٓاْ إِنَّا مُهۡلِكُوٓاْ أَهۡلِ هَٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةِۖ إِنَّ أَهۡلَهَا كَانُواْ ظَٰلِمِينَ
آیت ۲۹:۳۱ کھولیںاور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت لے کر پہنچے کہنے لگے کہ اس بستی والوں کو ہم ہلاک کرنے والے ہیں[1] ، یقیناً یہاں کے رہنے والے گنہگار ہیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور جب ہمارے فرستادے ابراہیمؑ کے پاس بشارت لے کر پہنچے[53] تو انہوں نے اُس سے کہا” ہم اِس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں،[54] اس کے لوگ سخت ظالم ہو چکے ہیں۔“
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 53
سورة ہود اور سورة حجر میں اس کی تفصیل یہ بیان ہوئی ہے کہ جو فرشتے قوم لوط پر عذاب نازل کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے وہ پہلے حجرت ابراہیم کے پاس حاضر ہوئے اور انہوں نے آنجناب کو حضرت اسحاق اور ان کے بعد حضرت یعقوب کی پیدائش کی بشارت دی، پھر یہ بتایا کہ ہمیں قوم لوط کو تباہ کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 54
|" اس بستی |" کا اشارہ قوم لوط کے علاقے کی طرف ہے۔ حضرت ابراہیم اس وقت فلسطین کے شہر حبرون (موجودہ الخلیل) میں رہتے تھے۔ اس شہر کے جنوب مشرق میں چند میل کے فاصلے پر بحیرہ مردار (Dead Sea) کا وہ حصہ واقع ہے جہاں پہلے قوم لوط آباد تھی اور اب جس پر بحیرہ کا پانی پھیلا ہوا ہے۔ یہ علاقہ نشیب میں واقع ہے اور حبرون کی بلند پہاڑیوں پر سے صاف نظر آتا ہے۔ اسی لیے فرشتوں نے اس کی طرف اشارہ کر کے حضرت ابراہیم سے عرض کیا کہ |" ہم اس بستی کو ہلاک کرنے والے ہیں |" (ملاحظہ ہو سورة شعراء حاشیہ 114)