Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ۲۸:۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَٱلۡتَقَطَهُۥٓ ءَالُ فِرۡعَوۡنَ لِيَكُونَ لَهُمۡ عَدُوّٗا وَحَزَنًاۗ إِنَّ فِرۡعَوۡنَ وَهَٰمَٰنَ وَجُنُودَهُمَا كَانُواْ خَٰطِـِٔينَ
آیت ۲۸:۸ کھولیںآخر فرعون کے لوگوں نے اس بچے کو اٹھا لیا[1] کہ آخرکار یہی بچہ ان کا دشمن ہوا اور ان کے رنج کا باعﺚ بنا[2]، کچھ شک نہیں کہ فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے ہی خطاکار.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
آخر کار فرعون کے گھر والوں نے اسے (دریا سے )نکال لیا تاکہ وہ ان کا دشمن اور ان کے لیے سببِ رنج بنے،[11] واقعی فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر (اپنی تدبیرمیں)بڑے غلط کار تھے
سورة القصص حاشیہ نمبر : 11
یہ ان کا مقصد نہ تھا بلکہ یہ ان کے اس فعل کا انجام مقدر تھا، وہ اس بچے کو اٹھا رہے تھے جس کے ہاتھوں آخر کار انہیں تباہ ہونا تھا۔