Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ۲۸:۶۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَقِيلَ ٱدۡعُواْ شُرَكَآءَكُمۡ فَدَعَوۡهُمۡ فَلَمۡ يَسۡتَجِيبُواْ لَهُمۡ وَرَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَۚ لَوۡ أَنَّهُمۡ كَانُواْ يَهۡتَدُونَ
آیت ۲۸:۶۴ کھولیںکہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو بلاؤ[1] ، وه بلائیں گے لیکن انہیں وه جواب تک نہ دیں گے اور سب عذاب دیکھ لیں گے[2]، کاش یہ لوگ ہدایت پا لیتے.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر اِن سے کہا جائے گا کہ پکارو اب اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو۔[89] یہ انہیں پکاریں گے مگر وہ اِن کو کوئی جواب نہ دیں گے۔ اور یہ لوگ عذاب دیکھ لیں گے۔ کاش یہ ہدایت اختیار کرنے والے ہوتے
سورة القصص حاشیہ نمبر : 89
یعنی انہیں مدد کے لیے پکارو۔ دنیا میں تو تم نے ان پر بھروسا کر کے ہماری بات رد کی تھی۔ اب یہاں ان سے کہو کہ آئیں اور تمہاری مدد کریں اور تمہیں عذاب سے بچائیں۔