Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ۲۸:۴۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ ٱلۡغَرۡبِيِّ إِذۡ قَضَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَى ٱلۡأَمۡرَ وَمَا كُنتَ مِنَ ٱلشَّٰهِدِينَ
آیت ۲۸:۴۴ کھولیںاور طور کے مغربی جانب جب کہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم احکام کی وحی پہنچائی تھی، نہ تو تو موجود تھا اور نہ تو دیکھنے والوں میں سے تھا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(اے محمدؐ )تم اُس وقت مغربی گوشے میں موجود نہ تھے[60] جب ہم نے موسیٰؑ کو یہ فرمانِ شریعت عطا کیا، اور نہ تم شاہدین میں شامل تھے،[61]
سورة القصص حاشیہ نمبر : 60
مغربی گوشے سے مراد جزیرہ نمائے سینا کا وہ پہاڑ ہے جس پر حضرت موسیٰ کو احکام شریعت دیے گئے تھے، یہ علاقہ حجاز کے مغربی جانب واقع ہے۔
سورة القصص حاشیہ نمبر : 61
یعنی بنی اسرائیل کے ان ستر نمائندوں میں جن کو شریعت کی پابندی کا عہد لینے کے لیے حضرت موسیٰ کے ساتھ بلایا گیا تھا ( سورة اعراف، آیت 155 میں ان نمائندوں کے بلائے جانے کا ذکر گزر چکا ہے، اور بائیبل کی کتاب خروج، باب 24 میں بھی اس کا ذکر موجود ہے)